کراچی: سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق رواں سال جولائی کے ماہ میں 1949 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مالی سال 2022-2021 کے پہلے ماہ میں ایس ای سی پی کو 1 ہزار 949 کمپنیوں کے مالکان نے رجسٹریشن کی درخواست دی، جس کو منظور کرتے ہوئے انہیں رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد اب 1لاکھ47 ہزار 842 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کاروباری آسانیاں، پاکستانی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 186 فیصد اضافہ
ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق ماہ جولائی میں 99فیصدکمپنیوں نےآن لائن رجسٹریشن کرائی، 175غیرملکی سرمایہ کاروں نےکمپنیاں رجسٹرڈ کرائیں جبکہ ریئل اسٹیٹ اورتعمیرات سے وابستہ 313کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج آف پاکستان کے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ تجارت کےشعبےمیں279 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ 47نئی کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔