صوبائی سیکریٹری جمیل بدر میندھرو گھر پہنچ گئے

کراچی: سندھ کے صوبائی سیکریٹری جمیل بدر میندھرو اچانگ گھر واپس پہنچ گئے جس کی اُن کی اہلیہ نے بھی تصدیق کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کے مطابق پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے جمیل بدر میندھرو گھر واپس پہنچے، اُن کی اہلیہ نے خود پولیس کو فون کر کے گھر واپسی کی اطلاع دی۔

پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم جمیل میندھرو سے معاملے کی تحقیقات کرے گی جس کے بعد واضح ہو سکے گا کہ وہ اتنے گھنٹوں تک کہاں لاپتہ تھے۔

یاد رہے کہ ہفتے کی صبح جمیل بدر میندھرو کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد پولیس نے تفتیشی ٹیمیں بنا کر تین اضلاع میں تلاش شروع کی تھی۔

مزید پڑھیں: سندھ کے سیکریٹری جمیل بدر لا پتا ہو گئے

اے آر وائی نیوز نے وزیر انسانی حقوق کا موبائل سوچ آف ہونے کے مقام کا سراغ حاصل کرلیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ گوگل میپ کے مطابق جمیل بدر خالد بن ولید روڈ سے روانہ ہوئے اور اُن کا موبائل کے ڈی اے چورنگی کے قریب بند ہوا۔ جمیل بدر کی آخری لوکیشن کے ڈی اے چورنگی سے متصل گلی کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق وزیر برائے انسانی حقوق گزشتہ روز دفتر نہیں پہنچے تھے جبکہ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے آفس اور پھر ڈیفینس کسی کام سے گئے تھے۔