راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد حملوں میں ملوث خارجی حمیداللہ کو جہنم واصل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی اسپانسرڈپراکسری زپاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشنز جاری ہے، ایک کامیاب آپریشن کے دوران مختلف دہشتگرد حملوں میں ملوث خارجی حمیداللہ مارا گیا۔
ہلاکت کے بعد خارجی حمید اللہ کے ورثا نے اس کی لاش لینے سے انکار کر دیا، والد نے کہا کہ حمید اللہ نے جو دہشت گرد حملے کئے وہ ہمارےعقیدے کے برعکس اورغیر قانونی ہیں۔
بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے جو حملے کئےوہ اسلامی روایات کےخلاف ہیں ، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو دہشت گرد حملوں کیلئے دفاعی، تکنیکی اور مالی امداد فراہم کررہے ہیں۔
ورثا کا لاش لینے سے انکار اس بات کی دلیل ہےکہ پاکستان کےشہری دہشتگردی کہخلاف متحد ہیں ، پاکستان کےعوام اپنی سرزمین کو ہر قسم کی شدت پسندی سے پاک رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کسی بھی سطح پر خارجیوں کے لیے کوئی ہمدردی موجود نہیں، افواج پاکستان اور عوام مل کر دہشتگردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے