مستونگ : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث 3 دہشت ہلاک

سیکیورٹی فورسز لوئر دیر

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ڈی سی پنجگورذاکرعلی کے قتل میں ملوث 3 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کےشدیدتبادلےمیں کالعدم بی ایل اےکے3دہشت گردہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد ڈی سی پنجگورذاکرعلی کی شہادت سمیت مختلف واقعات میں ملوث تھے تاہم سیکیورٹی فورسزقوم کےتعاون سےبلوچستان کاامن تباہ کرنےکی سازش ناکام بنا دے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز خارجی کے ایک گروپ نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کی تھی ، جس کے نتیجے میں 5 خارجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات خارجی کا گروہ ضلع باجوڑ میں دراندازی کرتے دیکھا گیا، سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔