راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے کیچ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ضربر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فورسز ملک میں امن کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔