سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، بھارتی حمایت یافتہ 11فتنہ الخوارج ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 11فتنہ الخوارج ہلاک جبکہ 7زخمی ہوئے، میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر سید معیز شہید خوارج کےخلاف کئی کامیاب آپریشنز میں حصہ لےچکے ہیں، میجر سید معیز شہید چکوال اور لانس نائیک جبران کا تعلق بنوں سے تھا۔
ممکنہ خوارج کی تلاش کےلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس شاہ کی عمر 37سال ہے، میجرسید معیز نے 14 سال دفاع وطن کامقدس فریضہ سرانجام دیا، میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
26سالہ لانس نائیک جبران اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کا دفاع کیا، لانس نائیک جبران اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔