بھارت کی ریاست کرناٹک میں سکیورٹی محافظ کے بیٹے نے والد کی بندوق سے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ نوجوان نے منگل کی شام گھر پر خود کو گولی ماری۔ متوفی کی سناخت ویشو اتھپا کے نام سے ہوئی جو انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔
پولیس کے مطابق ویشو اتھپا نے ڈی بی بی ایل بندوق سے خود کو اُس وقت گولی ماری جب گھر پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔
ویشو اتھپا کا والد سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا ہے جس کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے۔ نوجوان نے خود کو سینے پر گولی ماری۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا۔ اسلحہ گھر میں لاپرواہی سے رکھنے کے نیتجے میں نوجوان کے والد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔