اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادنےسیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنےکےاحکامات جاری کردئیے، آئی جی نے احکامات دیے کہ ڈی آئی جی آپریشنز تمام ڈیوٹیز اور اہلکاروں کی نگرانی ذاتی طور پر خود ہی کریں۔
آئی جی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس سحروافطارمیں سیکیورٹی کوخصوصی طورپرالرٹ رکھے، ڈیوٹیزپرتعینات افسران و جوانوں کو تفصیلی بریفنگ دی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ داخلی وخارجی راستوں پربھی چیکنگ کومزیدموثربنایاجائے، پٹرولنگ پرتعینات افسران وجوان موونگ پوزیشنزمیں رہیں، تمام زونل افسران اپنےاپنےعلاقوں میں ڈیوٹی کی نگرانی کریں۔
مزید پڑھیں: گوادر حملہ، تمام افراد کو ہوٹل سے بہ حفاظت نکال لیا گیا، کلیئرنس آپریشن جاری: آئی ایس پی آر
آئی نے اسلام آباد نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کاتحفظ یقینی بناناپولیس کی اولین ذمہ داری ہے، دورانِ ڈیوٹی کسی بھی قسم کی لاپراہی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور احکامات کی پابندی نہ کرنے والے اہلکاروں کو محکمہ جاتی سزا دی جائے گی۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں دہشت گردوں نے نجی ہوٹل پر حملے کی ناکام کوشش کی البتہ سیکیورٹی گارڈ نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ملک کے تمام بڑے علاقوں میں سیکیورٹی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے۔