وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پرپولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
تمام اہم مقامات اور تنصیبات پر بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئےتمام تر اقدامات اٹھائےجائیں گے۔
Security on high alert in Islamabad.
All necessary security measures will be taken to protect life and property of the citizens. IGP#HumSabKaIslamabad #IslamabadPolice pic.twitter.com/hDpU6eqiqo
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 18, 2021
پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شاہراہ کوبلاک کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئےہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
ترجمان پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری امن و امان کو برقرار رکھنےمیں پولیس کاساتھ دیں۔