بھارت میں وزرا اور دہلی ہائی کورٹ کو بارودی مواد سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو ای میل موصول ہوئی جس میں دھمکی دی گئی۔ عدالت کے اطراف سکیورٹی سخت ہے اور بارودی مواد تلاش کرنے کیلیے آپریشن جاری ہے۔
نامعلوم شخص نے ای میل میں لکھا کہ میں 15 فروری کو بم دھماکا کرنے والا ہوں جو دہلی میں اب تک کا سب سے بڑا دھماکا ہوگا۔
ای میل میں نامعلوم شخص نے کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے زیادہ سے زیادہ سکیورٹی سخت کی جائے اور وزرا کو فون کال کر کے بلائیں تاکہ ہم سب ایک ساتھ مر جائیں۔
دوسری جانب، ریاست بہار کے ڈی جی پی کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر بم دھماکا کرنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا تھا۔