وفاقی جامعات اور کالج کی سطح پر طلبہ تنظیموں کی بحالی کا بل منظور

طلبہ تنظیموں بحالی

اسلام آباد : سینیٹ کمیٹی برائے ایجوکیشن کے اجلاس میں وفاقی جامعات اور کالج کی سطح پر طلبہ تنظیموں کی بحالی کا بل منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے ایجوکیشن کا عرفان صدیقی کی سربراہی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاق کی جامعات اور کالج کی سطح پر طلبہ تنظیموں کی بحالی کے بل کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وفاق میں طلبہ کی یونینز پر قانون سازی کے بل پر غور کیا گیا ، اس دوران سیکریٹری تعلیم اور وزیر تعلیم کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ وزیر ، سیکریٹری نہ ہوئے تو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، ماضی میں یونینز ہوتی تھیں تو سیاسی تربیت ہوتی تھی۔

سینیٹر بہرہ مند تنگی کا کہنا تھا کہ بل کا مقصد طلبہ کو تحفظ فراہم کرنا اور بلیک میلنگ سے بچانا ہے۔

عرفاں صدیقی نے کہا کہ یونینز پرپابندی سے تعلیمی اداروں میں علاقائی بنیادپرتنظیمیں بن چکی ہیں جو خطر ناک رجحان ہے تاہم کمیٹی ارکان نے سینیٹر بہرہ مند تنگی کے اسٹوڈنٹ یونین بل سے مکمل اتفاق کیا۔