پشاور (31 جولائی 2025): ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر ضمنی سینیٹ الیکشن کے دوران صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان بیلٹ باکس میں کاغذ ڈالتے ہوئے پکڑے گئے۔
صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خالی کاغذ بیلٹ باکس میں ڈالتے پکڑے گئے جبکہ حکومتی رکن حمید الرحمان نے بھی بیلٹ پیپر ساتھ لانے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر سعید گل نے اراکین کو پکڑنے کے بعد پولنگ روک دی، پریزائیڈنگ آفیسر نے بیلٹ باکس کھول کر حمید الرحمان کا خالی کاغذ باہر نکالا۔
بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی طرف سے معذرت کے بعد پولنگ دوبارہ شروع کی گئی، وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے بھی بیلٹ پیپر ساتھ لانے کی کوشش کی جس پر دوبارہ پولنگ روکی گئی جبکہ معذرت پر دوبارہ پولنگ شروع کا عمل شروع کیا گیا۔
سینیٹ میں سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری ہے، کے پی اسمبلی میں اب تک 105 ووٹ پول ہو چکے ہیں۔
اسمبلی کے جرگہ ہال میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ پولنگ صبح 9 سے شام 4 تک جاری رہے گی اور ایک سو پینتالیس اراکین اسمبلی حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔