اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کمیٹی کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے اب تک کمیٹی کے 33 اجلاس بلائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اراکین میں سب سے زیادہ حاضری چیئرمین کمیٹی سینیٹرجاوید کی رہی، عطا الرحمان اور کامران مائیکل نے اجلاسوں میں صرف 5 بار شرکت کی، نفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ میں جدت کے فیصلے کیے گئے۔
کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھانے سے متعلق فیصلہ کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کی ایوان میں تقاریر بھی براہ راست نشر کیے جانے کا فیصلہ ہوا۔
فلم پالیسی اور پروگرامنگ کانٹینٹ بہتر بنانے کی تجاویز پر فیصلے کیے گئے۔
تین سالہ رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی پر پروڈکشن کوالٹی بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔