پشاور : خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹرمحمدایوب کے استعفے کی وجہ سےخالی ہونیوالی نشست پر انتخابات کیلئے شوکت ترین کے وکیل الیکشن کمیشن کاغذات جمع کرانے پہنچے ، اس موقع پر شوکت ترین کے تجویز کنندہ تیمور جھگڑ اورتاحیدکنندہ کامران بنگش بھی موجود تھے۔
الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی شوکت ترین کے وکیل نے جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن نے کہا اے این پی کے شوکت امیرزادہ نے کاغذات حاصل کرلئے ، خالی نشست پر پولنگ20 دسمبرکوصبح9بجےسے شام4 بجے تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ 2دسمبر ہے، 3دسمبر کوکاغذات جمع کرنےوالےامیدواروں کی فہرست جاری ہوگی ، جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6دسمبرکومکمل کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی منظوری یامستردہونےکےخلاف اپیلیں8دسمبرتک داخل کی جاسکتی ہیں ، مقررہ ٹریبونل اپیلوں پرفیصلہ 10 دسمبر تک کرے گا اور 11دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ امیدواراپنے کاغذات13 دسمبر تک واپس لے سکتے ہیں، پولنگ صوبائی اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔