حالات کی بہتری تک عوامی نمائندوں کواسی تنخواہ پر گزاراکرناہوگا، فیصل جاوید

PTI

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک عوامی نمائندوں کواسی تنخواہ پر گزاراکرناہوگا ، سرے محل اور  ایون فیلڈ بنانے والے حکمران بھی تنخواہ لیتے رہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں نےعام آدمی کو غریب کیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پرورگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہاحالات کی بہتری تک عوامی نمائندوں کواسی تنخواہ پر گزاراکرناہوگا، متوسط طبقے کے سینیٹرز کے مالی مسائل ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سابق حکمران کرپشن کی وجہ سے ارب پتی ہوئے ہیں، سرے محل اور ایون فیلڈ بنانے والے حکمران بھی تنخواہ لیتے رہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں نےعام آدمی کو غریب کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تنخواہ کا ذکر عام آدمی کے تناظرمیں کیاتھا۔

مزید پڑھیں : جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی، ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید

گذشتہ روز سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، وزیراعظم عمران خان نےاپنی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا، انھوں نے بنی گالہ کی سڑک کاکام اپنی جیب سےکرایا۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکمران عوام کاپیسہ اپنی عیاشیوں میں لگاتے تھے، ہم پارلیمنٹیرینز کو عام آدمی کے حالات بدلنے میں حصہ ڈالناہے، فوج نے بھی ہماراساتھ دیااپنی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔

انھوں نے مزید کہاتھا کہ  معیشت مکمل طورپر ٹھیک ہونے تک بل مؤخر کردیاگیا،گزارش ہے فی الحال ارکان اسمبلی اسی تنخواہ پر گزارا کریں۔