”حکومت چنگیز اور ہلاکو خان کے راستے پر چل پڑی ہے“

سینیٹر مشتاق احمد خان نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار اضافے کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے شہباز حکومت پر ملک کو خانہ جنگی کی جانب لے جانے کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ کل رات پیٹرولیم قیمتوں میں ہوشربا اضافہ معاشی قتل ہے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ حکومت نے دشمن کی طرح رات کی تاریکی میں عوام پر حملہ کیا۔ حکومت مکمل طور پر ناکام اور نااہل ہے، انہیں مہنگائی کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف کو معاف کیا، میں کہتا ہوں کہ نواز شریف اور شہبازشریف ہمیں بھی معاف کر دیں تاکہ قوم کی مہنگائی سے جان چھوٹے۔