پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹتے ہی ایک درجن سے زائد جماعتوں کا اتحاد بھی ٹوٹ جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں آزاد کمشیر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کو مبارکباد اور کمشیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی تو اس حکومت کا دل بھی ٹوٹ جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ایک درجن سے زائد جماعتوں کا اتحاد بھی ٹوٹ جائے گا۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ حقیقی آزادی کی منزل قریب اور ایک نیا اجالا آنے والا ہے۔ عوام تیار ہو جائیں کہ فریش مینڈیٹ کا وقت آنے والا ہے۔
اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی تو اس امپورٹڈ حکومت کا دل ٹوٹ جائے گا – یہ ایک درجن سے زائد جماعتوں کے اپنے مفادات کے واسطے ہوا اتحاد بھی ٹوٹ جائے گا – عوام تیار ہو جائیں فریش مینڈیٹ کا وقت آنے والا ہے – ایک نیا اُجالا آنے والا ہے – حقیقی آزادی کی منزل قریب ہے پاکستان#ReleaseAzamSwati
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 28, 2022