پاکستان کے سینیئر سیاستدان میاں اظہر کو گرفتار کر لیا ہے اس حوالے سے ان کے بیٹے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے تصدیق کر دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سینیئر بزرگ سیاستدان میاں محمد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ان کے بیٹے حماد اظہر نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 88 سالہ والد میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حماد اظہر نے اپنے والد میاں اظہر کی گرفتاری کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے والد جمہوری، آئینی حق کے مطابق ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے۔
My 82 year old father arrested. He wanted to lead a rally as per his democratic and constitutional right. Pakistan has today been reduced to a total fascist state with zero human rights or rule of law. One Nawaz Sharif & his daughter calling the shots and ruining the country. pic.twitter.com/BEdx5EX60h
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 28, 2024