پشاور: تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے ناراض امیدواروں کے نام خط لکھ دیا۔
خط میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں آپ کےجذبات سے مکمل ہمدردی رکھتا ہوں لیکن سیاسی ناکامیوں کا مقابلہ اس طرح نہیں کرنا چاہیے جیسے آپ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ جو ناانصافی محسوس کر رہے اسے ذاتی جنگ کے بجائے تنظیم کی جدوجہد قرار دیں آپ کی شکایات ریکارڈ پر آ چکی ہیں جو اپنے آپ میں ایک کامیابی ہے، قیادت مشکل فیصلےکرتی ہےجن کی مکمل وجوہات بیان نہیں کی جاسکتیں اپنے قائد کے دباؤ کو سمجھیں جو اس وقت جیل میں ہے۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی لڑائیوں میں ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا ہمارے اہداف ہائبرڈ نظام کا خاتمہ، بانی کی رہائی اور انتخابات جیتنا ہے میں خود بھی نظام کی ناانصافیوں کا شکار رہا ہوں مجھے 2024 کے انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرا خلوص سے مشورہ ہے کہ آپ اپنی درخواستیں واپس لے لیں موجودہ نظام آپ کو سیٹ جیتنے نہیں دے گا، پارٹی سے باہر ہونے کے بعدآپ کے آواز کون سنے گا۔
https://urdu.arynews.tv/senate-election-kp-qazi-waqar-20-july-2025/
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کورنگ امیدواروں کے کاغذات واپس نہ لینے کی وجہ اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں اور ناراض گروپ نے پی ٹی آئی سے ٹیکنوکریٹ سیٹ لینے کی منصوبہ بندی کی، سیٹ پر آزاد امیدوار قاضی وقار کو اپوزیشن اور چند حکومتی ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔