پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز(پی ٹی آئی پی) کے سینئر رہنما احمد حسین شاہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رکن خیبرپختونخوا احمد حسین شاہ سے معاملات طے پاگئے ہیں، وہ آئندہ ہفتے پی پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
احمد حسین شاہ دوبار ایم پی اے، سابق مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں۔
سید احمد حسین شاہ 2008 میں وزیر صنعت و تجارت خیبرپختونخواہ رہ چکے ہین، وہ 2019 کے الیکشن میں پی کے 30 مانسہرہ سے جیتے تھے۔
انہوں نے 2019 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار کو ہرایا تھا، احمد حسین شاہ سانحہ 9 مئی سے دلبرداشتہ ہوکر پی ٹی آئی سے مستعفی ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی سے متعلق خبریں
سید احمد حسین شاہ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شامل ہوگئے تھے۔