بلغراد: سابق عالمی نمبرون خاتون ٹینس اسٹاراینا ایوانووچ نےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مداحوں کےنام ویڈیو پیغام میں انتیس سالہ سربین اسٹار نے کہاکہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت مشکل تھاتاہم کیرئیرکےدوران بہت کچھ حاصل کرنے پروہ بہت خوش ہیں۔
ٹینس اسٹاراینا ایوانووچ سربیا کےدارالحکومت بلغراد میں پیدا ہوئیں،انہوں نے اپنے پروفیشنل کیرئیر کےدوران 15 ٹائٹلز اپنے نام کیے۔
To my dear supporters…. pic.twitter.com/9ycCamNela
— Ana Ivanovic (@AnaIvanovic) December 28, 2016
سربین ٹینس اسٹاراینا ایوانووچ نے کہا کہ کھیل میں جیتنے کے لیے اور آگےبڑھنے کے لیےمکمل فٹ اورمحنت کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش بہت کی کہ کھیل میں واپس آجائوں مگر اب بہت مشکل ہوگیا ہے۔
اینا ایوانووچ نےکہاکہ عالمی نمبرون،گرینڈ سلیم اوردیگر ٹورنامنٹس جیتنے کاکبھی خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔
انہوں نےبتایا کہ ان کے والدین نےانہیں کیرئیرکےدوران بہت سپورٹ کیا۔انہوں نےخراب فارم اورانجیریزکوریٹائرمنٹ کی وجہ قراردیا۔
واضح رہے کہ سربین ٹینس اسٹار نے 2008 فرینچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔اس دوران وہ 12 ہفتےعالمی ٹینس رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر رہیں تھیں۔