کراچی: سول ایوی ایشن (سی اےاے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے ڈی جی سے متعلق وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق خط میں ڈی جی سول ایوی ایشن پر سنگین الزامات عائدکئے گئے ہیں۔ آفیسرز ایسوسی ایشن کا لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا ہے۔
خط میں الزام لگایا گیا کہ ڈی جی سی اےاے کو سفارش پر لگایا گیا اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز کو ایک روپے میں 6 ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی۔
خط کے مطابق سی اےاے کو 430 ملین کا نقصان پہنچایا گیا جب کہ پنجاب حکومت کی طرف سےایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی سی اےاے پی آئی اے سے 250 ارب سے زائد وصولی میں ناکام رہے ہیں۔