راولپنڈی : یوم دفاع وشہداکےموقع پرسروسزچیفس، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورمسلح افواج نے بہادرسپاہیوں کی بہادری، قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ 59 ویں یوم دفاع وشہدا کے موقع پر سروسزچیفس ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج نے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن1965 کی جنگ کی ولولہ انگیزیادوں کوتازہ کرتاہے اور یہ دن قوم کےناقابل تسخیر عزم اورغیرمتزلزل جذبےکی زندہ مثال ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنےبہادرسپاہیوں کی بہادری،قربانی کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، ہمارے بہادر جوانوں نے زبردست مشکلات کیخلاف بہادری سےمادر وطن کادفاع کیا اور 59سال پہلےافواج پاکستان نےفیصلہ کن اندازمیں دشمن کےمذموم عزائم کوناکام بنایا، افواج نےدشمن کےعزائم ناکام بناتےہوئے تاریخی فتح حاصل کی۔
ترجمان نے کہا کہ 1965کی جنگ امیدتھی،جس نےمصیبت کےوقت قوم کیلئےعزم کی مثال قائم کی، آج شہدا کوخراج تحسین پیش کرتےہیں جنہوں نے1947سےدفاع وطن میں جانوں کانذرانہ دیا اور ان کوبھی خراج تحسین جنہوں نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، شہدائےوطن کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیاجائے گا۔
خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم ان سابق فوجیوں کوبھی سلام پیش کرتےہیں جوبہادری سےلڑے ، سابق فوجیوں کی بہادری اوربے لوثی کو ہمیشہ یادرکھاجائےگا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات اورچیلنجزسےنمٹنےکیلئےغیرمتزلزل عزم کااعادہ کرتی ہیں ، ہم قانون نافذکرنےوالے اداروں کیساتھ مل کروطن کےدفاع کےلیےتیارہیں۔
ترجمان کے مطابق ہم اپنےتمام شہداء اور سابق فوجیوں کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، شہداکی قربانیاں مضبوط،زیادہ خوشحال اورپرامن پاکستان کیلئےجدوجہدکی ترغیب دیتی ہیں۔