سکھر: مسلح ملزمان گھر میں لوٹ مار کے بعد 7سالہ بچے کو اغوا کر کے لے گئے

پنوعاقل اغوا

سکھر: پنوعاقل میں مسلح ملزمان گھر میں لوٹ مار کے بعد 7سالہ بچے کو بھی اغوا کر کے لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں پنوعاقل کے علاقے مہران کالونی سے 7 سالہ بچے کو اغوا کرلیا گیا۔

مسلح ملزمان نے رات گئے مہران کالونی میں گھرمیں لوٹ مارکی ، گھروالوں کویرغمال بناکرزیورات ، نقدی اور دیگرسامان لوٹا اور لوٹ مار کے بعد ملزمان 7سالہ بچے کو بھی اغواکر کے لے گئے۔

ایس ایس پی سکھرعابد بلوچ نے 7 سالہ بچے کے اغوا کانوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی اور بچے کی بازیابی کیلئے پولیس کی نفری کچے کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔

شہر میں 7سالہ بچے محمد حسین کے اغوا کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، مظاہرین نے بچے کو بازیاب کرانے اور ایس ایچ او کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر:ایس ایس پی سکھر نے مغوی بچے کے ورثا اور شہریوں سے ملاقات کرکے یقین دہانی کرائی کہ بچے کو 24 گھنٹوں کے اندربازیاب کرایا جائے گا اور واقعےمیں ملوث ملزمان کوجلدگرفتارکیاجائے گا۔

وزیر داخلہ سندھ نےایس ایس پی سکھر سے رپورٹ طلب کرلی، جس کے بعد بچے کی بحفاظت بازیابی کیلئے پولیس فوری حرکت میں آگئی۔