لاہور: ملک بھر میں سردی کی وجہ سے گیس کا بحران شدید ہوگیا، جس کے باعث گھر یلوصارفین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردیوں میں ملک بھر میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔
گیس کا بحران شدید ہونے کے باعث بیشتر شہروں میں صبح اور شام صرف دو گھنٹے گیس دی جارہی ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کا پریشر کم ہونے سے کھانا پکانا تو دور گرم کرنا بھی ممکن نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی گیس ٹیمیں کمپریسر کا استعمال روکنے میں ناکام ہے۔
دوسری جانب کراچی ، کوئٹہ ، لاہور ، فیصل آباد ملتان ، پشاور سمیت بیشتر شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی بجلی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہہی علاقوں میں اسکا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے ہوگیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تنصیب ومرمت کے نام پربھی کئی گھنٹے فیڈرزبند رہنے لگے۔