شاداب خان پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے

شاداب خان

قومی کرکٹر شاداب خان پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹر شاداب خان کو سینٹرل پولیس کا برینڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا ہے اور انہیں ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔

شاداب خان نے آئی جی پنجاب عثمان انور سے ملاقات کی، انہوں پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا۔

آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے، انہیں پنجاب پولیس کی ورکنگ اور مختلف شعبوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر شاداب خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں۔