شاداب خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس قومی کرکٹر شاداب خان نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور نومولود کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں پہلی اولاد، ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔

شاداب خان نے لکھا کہ اس نعمت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، ہمیں اس نئے سفر کے آغاز میں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

واضح رہے کہ شاداب خان سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کے داماد ہیں اور ثقلین مشتاق نانا بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹر کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور بیٹی کے اچھی نصیب کی دعائیں دی جارہی ہیں۔