نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 2 جنوری 2024 کو متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی T20I سیریز میں ممکنہ دھچکا لگ سکتا ہے کیونکہ آل راؤنڈر شاداب خان کی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران پاؤں کی انجری کے باعث شرکت مشکوک ہے۔
25 سالہ کھلاڑی چوٹ کے بعد سے ایکشن سے باہر ہیں جس کی وجہ سے آئندہ سیریز کے لیے ان کی دستیابی مشکوک ہے۔
وہاب ریاض کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کراچی میں حال ہی میں ختم ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2023-24 میں کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہونے والا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابر اعظم کو آرام دینا چاہتی تھی لیکن ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ بابر اعظم کی سپورٹ میں سامنے آگئی، انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں تجربے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہونا ہے۔