لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے قبل شاداب خان کی عدم دستیابی کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے پیپاٹائٹس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
چیف سلیکٹر انضام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنرشاداب خان کے بلد ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
Shadab Khan ruled out of series against England.https://t.co/nTAOtaxWwM pic.twitter.com/OfpUDb4xu5
— PCB Official (@TheRealPCB) April 21, 2019
انضام الحق نے کہا کہ شاداب خان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور امید ہے کہ وہ ورلڈکپ تک فٹ ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان کی بلڈ رپورٹ درست نہیں آئی اور ان کے خون کے نمونے میں پیپاٹائٹس کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ، 34 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔