زمبابوے کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کیلئے نائب کپتان شاداب خان نے پریکٹس شروع کردی۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہےکہ شاداب نے ہلکی پھلکی ٹریننگ کا آغاز کیاہے اور وہ پہلےسے بہتر محسوس کررہے ہیں۔
لیگ اسپنر ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے اور ان کی سیریز میں شرکت کا قوی امکان ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکاآغازسات نومبرسےہوگا۔
https://urdu.arynews.tv/3-pakistani-players-were-released-from-the-squad/
لیگ اسپنر نے 23 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کرنے کی شکایت کی تھی۔
شاداب ٹانگ میں کھچاؤ کےسبب ون ڈےسیریزکا حصہ نہیں تھے تاہم اب وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور زمابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کی، آخری میچ کا نتیجہ سپر اوور سے نکلا جو زمبابوے نے گزشتہ روز جیتا۔