قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ اگر کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا کیونکہ پڑھنا لکھنا نہیں آتا تھا۔
آل راؤندر شاداب خان نے ٹویٹر اسپیس پر گفتگو کی اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
شاداب خان نے کہا کہ چاہتا ہوں بیٹنگ میں اوپننگ کروں لیکن جس نمبر پر ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے اسی پر بیٹنگ کرتا ہوں۔
Join me on Saturday at 6pm. https://t.co/18893FvX5S
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) July 20, 2022
آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہے وہاں گیند اسپن نہیں ہوتی لیکن باؤنس ملتا ہے کوشش کروں گا باؤنس سے حریف بلے بازوں کو آؤٹ کروں۔
شاداب نے انجری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب بالکل فٹ ہوں اور چار ماہ سے کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن ساتھ ہی ری ہیب بھی چل رہا ہے، اب مجھے انجری کا شکار نہیں ہونا کیونکہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ قریب ہے۔
Sub ka buht buht shukriya space join kerne ka. Hum ne koshish ki zyada se zyada swaal lenay ki. Sorry agar aap ki baari nahi aayi. Agli dafa behtar kerni ki koshish ho gi. Thank u for all your love. https://t.co/OfI10KFaUt
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) July 23, 2022
ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق شاداب خان نے کہا کہ ابھی میری ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی لیکن خواہش ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں کم بیک کروں کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی الگ ہے۔