محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے پر شاداب کا ردعمل آگیا

محمد رضوان شاداب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کرنے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

شاداب خان نے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے آپ  شاہین شاہ آفریدی کے بہترین نائب ہوں گے، میری نیک خواہشات آپ سب کے ساتھ ہے۔

محمد رضوان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

آل راؤنڈر شاداب خان نے مزید لکھا کہ میں تمام مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم کا نائب مقرر کر دیا ہے۔ وہ 12 جنوری سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی 5 میچوں کی سیریز شاہین شاہ آفریدی کے نائب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو گزشتہ سال ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کے قیادت چھوڑنے کے فیصلے کے بعد مختصر دورانیے کے فارمیٹ کیلیے کپتان مقرر کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔