ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاداب خان کی جارحانہ اننگز نے دھوم مچا دی۔
سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے شاداب خان نے شاندار پرفارمنس سے ٹیم کو مسلسل دوسری کامیابی دلوا دی۔
آل راؤنڈر نے گلیمورگن کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے تریپن گیندوں پر ناقابل شکست ستاسی رنز کی اننگز کھیلی۔
انہوں نے 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 164 رنز کا اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھا۔
Nothing feels better than winning a game for your team from a tough position. Working hard every day to improve all aspects of my game. pic.twitter.com/S4ujM1Uv6K
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) June 24, 2023
سسیکس کے آل راؤنڈر نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا جس نے ان کی ٹیم کو شاندار فتح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ذکر کیا کہ ٹیم کے لیے ایک مشکل پوزیشن میں میچ جیتنے سے بہتر کوئی چیز محسوس نہیں ہوتی۔ اپنے کھیل کے تمام پہلوؤں کو بہتر بنانے کے لیے ہر روز محنت کر رہا ہوں۔