لاہور (31 جولائی 2025): شاہ حسین ایکسپریس محکمہ ریلوے کیلیے درد سر بن گئی۔ مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے ٹرین کو آج پھر معطل کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن سمیت دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، مسافر کراچی کینٹ اور لاہور اسٹیشن پر ریزرویشن آفس سے رابطہ کریں۔
انہوں نے بتایا کہ آج کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، پاکستان ایکسپریس 2 کے بجائے 30 منٹ کی تاخیر سے 2 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، ملت ایکسپریس 5 کے بجائے 6 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے ہو جائیں خبردار!
گزشتہ روز بھی ریلوے حکام نے شاہ حسین ایکسپریس کو مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث معطل کیا تھا۔
محکمہ ریلوے کے حکام کا کہنا تھا کہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، مسافر کراچی کینٹ اور لاہوراسٹیشن کے ریزرویشن آفس سے رابطہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرین معطلی کا فیصلہ صرف آج کے دن کیلیے کیا گیا ہے، کراچی سے روانہ ہونے والی صرف 2 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
مزید بتایا گیا تھا کہ پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے 4 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ ملت ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے 5 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔