اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے خیالی سیکولر ازم کا پردہ فاش کردیا اور اس دو قومی نظریے کی بھی تصدیق ہوگئی جو پاکستان کی تخلیق کا سبب بنا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قائد اعظم کے وژن ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ کی گونج آج سنائی دے رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے خیالی سیکولر ازم کا پردہ فاش کردیا اور اس دو قومی نظریے کی بھی تصدیق ہوگئی جو پاکستان کی تخلیق کا سبب بنا۔
Quaid’s vision ‘Kashmir is the Jugular Vein of Pakistan’ resonates strongly today. India’s unilateral action has busted the myth of Indian secularism & reaffirmed the two-nation theory which under the indomitable leadership of Quaid-i-Azam, formed the basis for Pakistan. pic.twitter.com/kZ5MSxOiaO
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 11, 2019
گزشتہ روز وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خور و نوش اور دواؤں کی شدید قلت ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے 6 ہفتوں سے کشمیری حریت قیادت کو نظر بند کر رکھا ہے، بی بی سی رپورٹ میں کشمیری نے کہا کہ مجھ پر تشدد نہ کریں، گولی ماردیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے ظلم و بربریت 21 ویں صدی میں کیا جا رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔