ن لیگ کے فیصلوں نے بے شمار سوالات کھڑے کر دیے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کل کے فیصلوں نے بے شمار سوالوں کو جنم دیا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی نیوز کانفرنس میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ نہ تو کوئی ڈیل ہوگی، نہ ہی کوئی ڈھیل ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایوان میں پارلیمانی رہنماؤں کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، پارلیمانی رہنماؤں کی اچانک تبدیلی سے ایوان کی کارروائی متاثر ہوگی، کیا ن لیگ تبدیلی کی وجوہات سے آگاہ کرے گی، مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی تذبذب کا شکار ہیں.

[bs-quote quote=”میثاق جمہوریت میں ہے کہ  اپوزیشن لیڈر چیئرمین پی اے سی ہوگا،  رانا تنویراپوزیشن لیڈرتو نہیں پھر انھیں چیئرمین پی اے سی کیسے بنایا جا رہا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت اس سے  پہلے بھی ملک سے باہر گئی تھی، اس وقت بھی ن لیگ قیادت نے کارکنان کو کہا گیا تھا کوئی ڈیل نہیں ہوئی.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہبازشریف کی جانب سے بھی کوئی وضاحت سامنے نہیں آرہی، دوسری جانب کابینہ میں تبدیلی پرطوفان برپا کیا گیا، کیا ماضی میں شورکرنے والوں نے کابینہ میں ردوبدل نہیں کیا؟

کہا جا رہا ہے کہ رانا تنویرکو چیئرمین پی اے سی بنایا جائے گا، شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا، میثاق جمہوریت میں ہے کہ  اپوزیشن لیڈر چیئرمین پی اے سی ہوگا،  رانا تنویر اپوزیشن لیڈر تو  نہیں،  پھر  انھیں چیئرمین پی اے سی کیسے بنایا جا رہا ہے؟ کیا میثاق جمہوریت صرف وفاق پر لاگو ہوتا ہے، یہ سندھ پر لاگو کیوں نہیں کیا  جاتا؟

مزید پڑھیں: آسان شرائط پرجدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ ممکن بنایا جائے گا، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی پہلے بھی کہہ چکی ہے، نہ تو کوئی ڈیل ہوگی، نہ ہی کوئی ڈھیل ہوگی. پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں. گینگ آف فورن لیگ کے سارے فیصلے کر رہا ہے. اپوزیشن کے چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے کے فیصلےکے پابند نہیں، مسلم لیگ ن کے کل کے فیصلوں نے بے شمارسوالوں کوجنم دیا.

وزیراعظم نےکہاجہاں ضروری سمجھیں گے بیٹنگ آرڈرتبدیل کریں گے، اسدعمر پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی دیانت اورذہانت پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پربھارت جارحیت کامظاہرہ کررہا ہے، پاکستان کبھی پہل نہیں کرتا ،ہمیشہ جواب دیا جاتا ہے، بھارت خونریزی کاعادی ہے اور لگاتارفائرنگ کرتا ہے.