اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر کویت روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ وی آئی پی کی بجائے عام راستے سے امیگریشن کاؤنٹر پہنچے۔
مسافروں نے ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کویت روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کویت کے وزیرخارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں ویزا سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہوگی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہا ہوں۔