اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ بھارتی حکومت کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔
مودی نے جو کچھ گجرات میں کیا وہ دنیا جانتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج دو فریق مکمل طور پر بھارتی سرکار کو مسترد کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو تیسرے درجے کا مقام دیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت کوئی مریض اسپتال نہیں پہنچ سکتا۔ مقبوضہ وادی کو بھارت نےجیل میں تبدیل کردیا ہے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کو چار دیواروں تک محدود کردیا گیا، آج مودی کی سوچ پوری دنیا کو اپنا اصل چہرہ دکھا رہی ہے، دنیا کہہ رہی ہے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ بھارتی حکومت کے سامنے بےبس نظر آتی ہے، ہم دیکھنا چاہتے ہیں بھارتی سپریم کورٹ کچھ کرتی ہے یا نہیں، مودی نے جو کچھ گجرات میں کیا وہ دنیا جانتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں غذائی قلت ہے ادویات کی کمی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آزاد کشمیر میں خطاب میں کہا کہ وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں، جو آزاد کشمیر میں سہولتیں ہیں کیا مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کو ہیں؟
پی ٹی آئی کی سوچ ہے عوامی خدمت کو لے کر آگے بڑھنا ہے، پنجاب کی عوام نے ایک نیا فیصلہ سنایا ہے انہوں نے عمران خان کو منتخب کیا، مشکل حالات کے بعد اچھا وقت آئے گا۔