مقبوضہ کشمیر دھماکا، بھارت پاکستان پربلا جواز الزامات سے اجتناب کرے: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا دورہ قطر

میونخ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان پربلا جواز الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونخ میں غیرملکی اخبارسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں.

[bs-quote quote=” پاکستان ہمیشہ سے افغان امن کے لئے طالبان سےمذاکرات کا حامی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے، بھارت کوبھی الزامات سےاجتناب کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میونخ کانفرنس بہت اہم عالمی فورم ہے، آج دنیا بھرسے وزرائے خارجہ، دفاع، سیکیورٹی ماہرین اکٹھے ہوئے ہیں، عالمی، علاقائی معاملات پراپنا نقطہ نظر پیش کریں گے، باہمی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے میں مدد ملے گی، دیرینہ مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل طے کرنے میں معاونت ملے گی.

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ پاکستان کا اظہار تشویش، بھارتی الزامات مسترد

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغان امن کے لئے طالبان سےمذاکرات کا حامی ہے، افغان امن پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، پاکستان نے افغان امن عمل میں حتی المقدورکردار ادا کیا اور کرتا رہے گا، افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے مؤقف کو تقویت مل رہی ہے.

خیال رہے کہ پاکستان کی متواتر کوششوں سے افغان طالبان اور امریکا میں مذاکرات کا عمل شروع ہوا، فریقین کی جانب سے مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دیا گیا ہے.