تحریک انصاف چھوڑنے والے محمود مولوی نے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی کے علاوہ اور کون رہ گیا ہےجو پی ٹی آئی کو سنبھالے شاہ محمودقریشی نااہلی کا انتظار کر رہے ہیں پھر وہ پارٹی کو سنبھالیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے مشورہ دیا کہ ملک کےمفادمیں چیئرمین پی ٹی آئی کواسٹیپ بیک کرناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سےمتعلق ایک دودن میں فیصلہ کرلوں گا استخارہ کرنےکےبعدآئی پی پی میں شمولیت کرنے یا نہ کرنےکا فیصلہ کروں گا، میں کہا تھاعمران اسماعیل اور علی زیدی نےآفیشل آئی پی پی کوجوائن نہیں کیا یہ دونوں آئی پی پی میں شمولیت کا خود ہی بتا سکتے ہیں۔
محمودمولوی نے مزید کہا کہ پرویزخٹک اپنی پارٹی بنا رہے ہیں بہت سےلوگوں سےبات کر رہے ہیں میری معلومات کے مطابق پرویزخٹک اپنی جماعت بنا رہے ہیں، پنجاب اور کےپی کی سیاست میں فرق ہے پنجاب میں آئی پی پی اور کےپی میں پرویزخٹک کی جماعت چلےگی۔