شاہ رخ کیساتھ کئی فلمیں کرنیوالی مشہور اداکارہ کے پاس انکا فون نمبر ہی نہیں!

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلموں میں جلوہ گر ہونیوالی مشہور اداکارہ کے پاس کنگ خان کا فون نمبر ہی نہیں ہے۔

اداکار فریدہ جلال نے شاہ رخ خان کے ساتھ دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے اور ان کے درمیاں احترام کا ایک خاص رشتہ قائم ہے لیکن برسوں کے دوران اب فریدہ جلال کا کنگ خان کے ساتھ رابطہ ختم ہو گیا ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس شاہ رخ خان کا موجودہ نمبر ہی نہیں ہے، انھوں ںے بتایا کہ انھوں نے کنگ خان سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ان کے سیکریٹریز سے رابطہ کرنے میں ناکام رہیں۔

حال ہی میں ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے والی اداکارہ نے بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے بھی بات کی۔

فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ میں شاہ رخ سے رابطے میں نہیں ہوں، میں اس کے یا سلمان خان کے پاس کیسے جاؤں؟ آپ جانتے ہیں، انھوں نے اپنے موبائل نمبر تبدیل کیے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ میرے پاس شاہ رخ کا پرانا نمبر ہے، وہ پہلے پرانے نمبر کے ذریعے کبھی مجھ سے رابطہ کرلیا کرتے تھے۔

فریدہ نے کہا کہ مجھے ان کی کامیابی، ان کی فلمیں بہت پسند تھیں، میں ان سے کہنا چاہتی ہوں، بچے میں آپ کے لیے خوش ہوں، لیکن اس ان کے پرانا نمبر شاید بند ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر شاہ رخ کا سیکرٹری آپ پر مہربان نہیں ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ م میرے پاس ان کا نیا نمبر نہیں ہے۔