ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ستمبر میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’جوان‘ کا ٹیزر شیئر کر کے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ٹیزر میں شاہ رخ خان کو کئی روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں کیلیے یہ سمجھنا مشکل ہو رہا ہے کہ سُپر اسٹار ’جوان‘ میں ایکشن ہیرو ہیں یا خوفناک ولن۔
انسٹاگرام پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’یہ تو شروعات ہے۔ انصاف کے کئی چہرے۔ یہ تیر ہیں۔ ابھی ڈھال باقی ہے۔ یہ انت ہے ابھی کال باقی ہے۔ یہ پوچھتا ہے خود سے کچھ۔ ابھی جواب باقی ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ہر چہرے کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی ہے لہٰذا انتطار کریں۔
گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والے ’جوان‘ کے ٹریلر میں شاہ رخ خان یہ کہتے نظر آئے تھے کہ ’جب میں ولن بنتا ہوں نا تو میرے سامنے کوئی بھی ہیرو ٹِک نہیں سکتا۔‘
فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ سپُر اسٹار کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔ اسے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں سنمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔
توقع ہے کہ یہ فلم ‘پٹھان‘ کی طرح ریکارڈ توڑ بزنس کرے گی تاہم اگر اس طرح فلم کے کلپس لیک ہو کر سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہے تو اس کی کمائی متاثر ہو سکتی ہے۔