شاہ رخ خان نے بڑی عمر کا طعنہ دینے والے مداح کی بولتی بند کروا دی

شاہ رخ خان نے بڑی عمر کا طعنہ دینے والے مداح کی بولتی بند کروا دی

ممبئی (17 اگست 2025): بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان نے بڑی عمر کا طعنہ دینے والے مداح کو کرارا جواب دیا اور بولتی بند کروا دی۔

انڈین میڈیا کے مطابق 59 سالہ شاہ رخ خان نے کافی مہینوں بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر #AskSRK سیشن کی میزبانی کر کے مداحوں کو خوش کر دیا۔

شاہ رخ خان نے سیشن کے دوران اپنے نیشنل ایوارڈ جیتنے سے لے کر آئندہ آنے والی فلم ’کنگ‘ اور یہاں تک کہ صحت کے بارے میں مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا 33 سالہ انتظار ختم، اہم ایوارڈ سے نواز دیا گیا

بالی وڈ ’کنگ‘ نے سیشن کے آغاز اس ٹوئت سے کیا کہ باہر بارش ہو رہی ہے میں نے سوچا کچھ وقت مداحوں کے ساتھ گزاروں، اگر آپ کے پاس وقت ہے تو #AskSRK پر مجھ سے بات کریں، صرف تفریحی سوالات کریں کیونکہ میں انجری سے صحت یاب ہو رہا ہوں۔

ان کے ایک مداح نے لکھا کہ ’بھائی، اب عمر ہوگئی ریٹائرمنٹ لے لو اور دوسرے لوگوں کو آنے دو‘۔

اس پر شاہ رخ خان نے جواب نے مداح کی بولتی بند کر دی۔ سُپر اسٹار نے لکھا کہ ’بھائی، تیری سوالوں کا بچپن جب چلا جائے پھر کچھ اچھا سا پوچھنا، تب تک عارضی ریٹائرمنٹ میں رہ پلیز‘۔

فلم ’کنگ‘ کی ریلیز کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کچھ اچھا شوٹ کیا ہے جلد ہی دوبارہ شوٹنگ شروع ہو رہی ہے، ان شاء اللہ یہ تیزی سے ہو جائے گا۔