ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور عامر خان کے پاس ایسا شاندار فلمی کیریئر ہے کہ جس میں بلاک بسٹر فلموں کی بھرمار ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور عامر خان اسکرین پر کبھی بھی ایک ساتھ نظر نہیں آئے لیکن اس کے باوجود دونوں کے درمیان قریبی رشتہ ہے۔
شاہ رخ خان نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1980 میں ٹیلی ویژن سیریز ’فوجی‘ میں معمولی کردار سے کیا جبکہ عامر خان نے فلم ’یادوں کی بارات‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔
90 کی دہائی میں سُپر اسٹارز نے امریکا اور برطانیہ میں ایک ساتھ وقت گزارا۔ 2019 میں ایک ٹیکنالوجی اور لیڈر شپ سمٹ میں شرکت کے دوران عامر خان نے اپنی زندگی کا ایک واقعہ شیئر سنایا تھا۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور میرا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں، شاہ رخ خان اور میں 1996 میں امریکا اور برطانیہ میں ایک شو کر رہے تھے، وہ ٹیکنالوجی کے بارے میں بہت کچھ جانتا تھا۔
’لگان‘ کے اداکار نے بتایا کہجب ایک کمپنی نے اپنا نایالیپ ٹاپ لانچ کیا تو شاہ رخ خان نے مجھے سے کہا کہ یہ خرید لو، میں نے کہا کہ میں نے تو زندگی میں کمپیوٹر استعمال نہیں کیا تو اس لیپ ٹاپ کا کیا کروں گا، لیکن شاہ رخ نے مجھے قائل کرنے کی بہت کوشش کی۔
’کچھ دنوں بعد وہی لیپ ٹاپ شاہ رخ خان نے مجھے بطور تحفہ بھیج دیا جسے میں نے لے کر رکھ دیا اور پانچ سال بعد جب لیپ ٹاپ آن کرنے کی کوشش کی تو وہ خراب ہو چکا تھا۔‘