مداح کا جڑواں بچوں کا نام ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ رکھنے پر شاہ رخ نے کیا کہا؟

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے خاتون مداح کو جڑواں بچوں کے نام ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ رکھنے پر دلچسپ جواب دے دیا۔

معروف اداکارہ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ ’آسک ایس آرکے‘ کے نام سے سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا جس میں دیویا بھارتی ان کی ساتھی اداکارہ تھیں۔

سیشن کے دوران شاہ رخ خان نے مداحوں کی طرف سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جوابات دلچسپ انداز میں دیے اور کئی مداحوں کو مشورے بھی دیے۔

ایک خاتون مداح نے شاہ رخ خان کو بتایا کہ وہ حاملہ ہیں اور جڑواں بچوں کی پیدائش ہونے والی تو میری خواہش ہے کہ ان کا نام پٹھان اور جوان رکھوں گی۔

شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’آل دی بیسٹ، لیکن براہ کرم نام کچھ بہتر رکھیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین بھی خاتون کو مشورے دینے لگے کہ اگر لڑکیاں ہوں تو ’پٹھانی اور جوانی رکھ لینا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان باکس آفس پر کامیاب ہوئی جبکہ ان کی آنے والی فلموں میں ’ڈنکی‘ اور ’جوان‘ شامل ہیں۔