ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی ملالہ یوسف زئی کے مداح نکلے، انھوں نے پاکستانی نوبل انعام یافتہ شخصیت کے ساتھ ملاقات کو اپنے لیے باعثِ عزت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ملالہ سے کہا کہ ان کے ساتھ ملاقات میرے لیے باعثِ عزت ہوگی، شاہ رخ نے کہا ’پاکستانی نوبل انعام یافتہ اور تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی ملالہ یوسف زئی سے ملنا باعثِ عزت ہوگا۔‘
[bs-quote quote=”ملالہ یوسف زئی نے بھارتی اداکار کو ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ وہ آکسفرڈ میں ان کے آنے کی منتظر ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے بھارتی اداکار کو ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا تھا کہ وہ آکسفرڈ یونی ورسٹی میں ان کی آمد کی منتظر ہیں، جس پر شاہ رخ خان کے جواب نے سب کو چونکا دیا۔
خیال رہے کہ ابتدا میں آکسفرڈ یونی ورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال کے پرنسپل ایلن رسبریجر نے شاہ رخ خان کو دعوت دی تھی کہ وہ یونی ورسٹی میں طلبہ سے گفتگو کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کا ایک اور بڑا اعزاز
رسبریجر نے شاہ رخ کو لکھا کہ میں لیڈی مارگریٹ ہال کا پرنسپل ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ طلبہ سے گفتگو کریں، وہ آپ کو بہت چاہتے ہیں۔
Most certainly would love to do it & meeting u will be a privilege. Will put my team to schedule it sooner than soon https://t.co/hX9b0ghJxL
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 7, 2018
بعد ازاں ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ وہ شاہ رخ خان کی طرف سے یونی ورسٹی آنے کے لیے حامی بھرنے کی منتظر ہیں۔
شاہ رخ خان نے جواب میں کہا کہ مجھے وہاں آتے ہوئے بہت خوشی ہوگی، اور آپ سے ملنا باعثِ عزت ہوگا، اپنی ٹیم سے کہوں گا کہ جلد سے جلد اس ملاقات کو شیڈول کرے۔