شاہ رخ خان کے پاکستانی مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

شاہ رخ خان کے پاکستانی مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی ڈرامہ کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ کو مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کر دیا گیا اور اب دنیا بھر کے مداح اسے دیکھ کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

نیٹ فلکس نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ’ڈنکی‘ کا پوسٹر جاری کیا اور کیپشن میں لکھا کہ آپ لوگ اپنے بیگ تیار کر لیں کیونکہ دنیا بھر میں ڈنکی کے بعد اب شاہ رخ خان گھر واپس آ رہے ہیں۔

فلم کے بارے میں سُپر اسٹار کا کہنا ہے کہ ڈنکی ایک خاص فلم ہے اور یہ میرے دل کے بہت قریب ہے، خوشی ہے کہ ہم نے اس خوبصورت کہانی کو دنیا پھر میں نیٹ فلکس کے توسط سے لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

سُپر اسٹار نے مزید کہا کہ فلم جذبات کی ایک رولر کوسٹر سواری ہے اور مجھے امید ہے کہ دوستوں کے ایک گروپ کا یہ غیر معمولی سفر عالمی سطح پر دل جیت لے گا۔

فلم کی ڈائریکشن بالی وڈ کے تجربہ کار ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے کی جو اپنے کیریئر میں کئی بلاک بسٹر فلمیں بنا چکے ہیں۔ ڈنکی کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، تاپسی پنو، وکی کوشل و دیگر شامل ہیں۔

ڈنکی بھارتی پنجاب کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے چار دوستوں کی کہانی ہے جو برطانیہ جانا چاہتے ہیں لیکن اس میں تھوڑا سا مسئلہ ہے کیونکہ ان میں سے کسی کے پاس بھی ویزا یا ٹکٹ نہیں ہوتا۔

دنیا کے دوسرے حصے میں پہنچنے کی امید لے کر دوستوں کا یہ گروپ ایک فوجی سے ملتا ہے جو ان سے ’خوابوں کی سرزمین‘ پر لے جانے کا وعدہ کرتا ہے۔