سال 2023 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی فلمیں

سال 2023 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی فلمیں

انٹرنیٹ پر مواد تلاش کرنے کیلیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے گوگل سرچ انجن نے سال 2023 میں بھارت میں زیادہ تلاش کی جانے والی فلموں کے نام بتا دیے۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ ’کنگ‘ شاہ رخ خان نے 2023 میں نہ صرف باکس آفس بلکہ گوگل سرچ انجن پر بھی راج برقرار رکھا۔

شاہ رخ خان نے رواں سال ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں ریلیز کیں۔ بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ ان کی فلم ’جوان‘ کو تلاش کیا گیا جو 7 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی تھی۔ فلم نے مجموعی طور پر 643.87 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

گوگل کے مطابق دنیا بھر میں تلاش کی جانے والی فلموں میں ’جوان‘ کا تیسرا اور بھارت میں پہلا نمبر ہے۔ دوسرے پر سنی دیول کی ’غدر 2‘، تیسرے پر سیلین مرفی کی ’اوپن ہائیمر‘، چوتھے پر پربھاس کی ’آدی پروش‘ اور پانچواں نمبر شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کا ہے۔

اس کے علاوہ سدیپتو سین کی ’دی کیرالہ سٹوری‘، رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘، وجے کی ’لیو‘، سلمان خان کی ’ٹائیگر 3‘ اور وجے کی ’واریسو‘ بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اگر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی بات کریں تو یہاں شاہد کپور کی فلم ‘فرضی‘ کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔ اس کے بعد جینا اورٹیگا کی ’وینسڈے‘ اور ارشد وارثی کی ’آسور‘ کو بھی زیادہ تلاش کیا گیا۔