ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی 13 روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’جوان‘ کو 7 ستمبر کے دن سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا گیا تھا اور آج 13 روز گزر جانے پر یہ 900 کروڑ روپے کے کلپ میں شامل ہوگئی۔ فلم نے انتہائی کم وقت میں ریکارڈ بزنس کر کے بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کی۔
شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم نے اب تک مجموعی طور پر 907 کروڑ 54 لاکھ روپے کا بزنس کر لیا۔
پروڈکشن ہاؤس نے کمائی کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اور بادشاہ باکس آفس پر ایسے راج کرتا ہے۔‘
And this is how the King ruled the box office!🔥
Book your tickets now!https://t.co/B5xelUahHO
Watch #Jawan in cinemas – in Hindi, Tamil & Telugu. pic.twitter.com/n3fngNn1OQ
— Red Chillies Entertainment (@RedChilliesEnt) September 20, 2023
قبل ازیں فلموں کی کمائی کا تجزیہ کرنے والے منوبالا وجے بالن نے ایکس پر بتایا تھا کہ ’جوان‘ 800 کروڑ کے کلپ میں شامل ہوگئی، 11ویں دن فلم کے 13 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کیے گئے۔