پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ ٹھیک ہونے پر ایک بھی حکومتی وکیل نے دلیل نہیں دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ کی مشترکہ درخواست کی سماعت کے دوران حکومتی وکلا کے دلائل پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما پر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ ٹھیک ہونے پر ایک بھی حکومتی وکیل نے دلیل نہیں دی۔ یہ کیس کو لٹکانے اور لمبا کرنے پر اٹکل پچو مار رہے ہیں۔
ابھی تک کسی ایک بھی حکومتی وکیل نے اس پر کوئی ایک بھی دلیل نہیں دی کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ٹھیک ہے
کیس کو لٹکانے ، لمبا کرنے پر اٹکل پچو مار رہے ہیں
پبلک کو مزید یقین ہو رہا ہے کہ 17 جولائی کو ان کو ٹھیک اوقات دکھائی تھی— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 25, 2022
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ فاروق ایچ نائیک نے کہا ڈپٹی اسپیکر کو آرٹیکل 6 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔ تو کیا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو استثنیٰ حاصل نہیں تھا؟ یہ کیس لڑا جا رہا ہے عدالت میں اور یہ دلائل ہیں ان کے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کل سے دوست مزاری کے حق میں 50 پریس کانفرنس کر چکے ہیں۔ اب عوام کو مزید یقین ہو رہا ہے کہ 17 جولائی کو ان کو ٹھیک اوقات دکھائی تھی۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو آرٹیکل 69 کے تحت استثناء حاصل ہے
فاروق ایچ نائیک
اور
قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو استثنیٰ حاصل نہیں تھا
یہ کیس لڑا جا رہا ہے عدالت میں
اندازہ کریں یہ دلائل ہیں ان کے پاس جنہوں نے کل سے پچاس پریس کانفرنس کی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حق میں— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 25, 2022